ابنا: صدر بشار اسد نے دمشق میں روسی وفد کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ دنیا میں استحکام کے قیام اور مغربی طاقتوں کے تسلط کے مقابلے میں روس کا کردار قابل ذکر ہے۔ اس ملاقات میں بشار اسد نے دہشت گردوں کے مقابلے جدوجہد میں روس کی طرف سے کی گئی حمایت پر شکریہ ادا کیا ۔
انہوں نے دو طرفہ تعلقات میں توسیع کے بارے میں روسی وفد سے تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ شام میں بحران شروع ہونے کے وقت سے روس، دمشق کا حامی رہا ہے ۔ اپنی پالیسیوں سے وہ شام میں مغرب کے فوجی مداخلت کو روکنے میں کامیاب رہا ہے۔
.......
/169